Emirates airline tops global customer review study



دنیا بھر کے مسافروں نے ایمریٹس کو سال 2014 کی بہترین ایئرلائن قرار دے دیا

پانچ اہم کٹیگریوں میں بھی ایمریٹس نے صف اول پر پہنچ گئی، یورپی ادارے ای ڈریمز کی تحقیق 

کراچی، 23 جنوری، 2015۔ یورپ کی سب سے بڑی سفر میں ای کامرس کے ذریعے معاونت فراہم کرنے والی کمپنی ای ڈریمز نے صارفین کی آرائ پر ایمریٹس ایئرلائن کو سال 2014 کی بہترین ایئرلائن قرار دینے کا اعلان کردیا ہے۔ 

ای ڈریمز کی سالانہ رپورٹ کے مطابق بہترین ایئرلائن کا جائزہ لینے کے لئے دنیا بھر سے 90 ہزار سے زائد صارفین کی آرائ لی گئیں۔ مسافروں نے بکنگ کے موقع پر بہترین ایئرلائن کے علاوہ پانچ مختلف شعبوں میں بھی ایمریٹس کو بہترین خدمات کا حامل قرار دیا جن میں انٹرٹینمنٹ، سامان کی ہینڈلنگ، جہاز کی جدت کی کٹیگریز شامل ہیں۔ ایمریٹس نے بیشتر کٹیگریوں میں 5 میں سے 4.25 اسکور حاصل کئے۔ جہاز کی صفائی اور جدت کے حوالے سے درجہ بندی میں ایمریٹس سب سے اوپر ہے۔ اس کے علاوہ ایمریٹس کی بہترین خدمات میں دوران پرواز انٹرٹینمنٹ، بہترین فلائٹ اٹینڈنٹ سروس، بہترین وی آئی پی لاو ¿نجز اور سامان کی بہترین ہینڈلنگ کی کٹیگریاں بھی شامل ہیں۔ 

اس حالیہ پیش رفت کے بارے میں ایمریٹس ایئرلائن کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ اور چیف کمرشل آفیسر تھیری اینٹی نوری نے کہا کہ صارفین کی جانب سے ہماری بھرپور محنت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے اعتراف دراصل فضا اور زمین پر ہماری مصنوعات اور مثبت خدمات پر مبنی برتاو ¿ کا مظہر ہے اور یہی ہماری سب سے اہم شناخت ہے جو ہم وصول کرسکتے ہیں۔ ہم نے 2014 میں 4 کروڑ 70 لاکھ سے زائد مسافروں کو خدمات پیش کیں اور ہم ہمیشہ سفر کا تجربہ بڑھانے کے لئے راستے تلاش کرنے میں مشغول رہتے ہیں ، ہم منزل کے انتخاب سے لیکر عالمی رابطے پیش کرتے ہیں جن میں جہاز پر ہماری خدمات اور زمین پر ہمارے بہترین لاﺅنجز کا عالمی نیٹ ورک مسافروں کی خدمت کے لئے مختص ہیں۔ ہم اپنے صارفین کو تمام شعبوں میں غیرمتوازی خدمات کے ساتھ سہولیات کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں۔ 

ای ڈریمز کی تحقیق کے مزید نتائج مندرجہ ذیل طور پر ملاحظہ کریں۔ 

ایمریٹس کو بہترین قرار دی جانے والی رینکنگ میں اسکی مصنوعات اور جدید خدمات کی فراہمی میں قیادت درست ثابت ہوتی ہے۔ ایمریٹس دوران سفر اپنے صارفین کی سہولیات کے لئے اربوں کی سرمایہ کاری کرچکی ہے جس میں اسکے 57 عدد اے380 طیاروں کا بیڑے اور بہت سے بوئنگ 777 طیاروں میں مفت وائی فائی سروس متعارف کرانا شامل ہے اور اس کا مقصد اسکے پورے بیڑے میں وائی فائی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ ایمریٹس نے صف اول کے حامل آئس انٹرٹینمنٹ نظام کو مسلسل اپ گریڈ کیا جو ہر طرح کی کلاس کے مسافروں کو غیرمعمولی طور پر 2 ہزار تک انٹرٹینمنٹ چینلز اور دنیا بھر کی 400 فلمیں ملاحظہ کرنے کے انتخاب کی پیشکش فراہم کرتا ہے۔ 


ایمریٹس ہوائی سفر کو خوب سے خوب تر بنانے کے لئے مینوفیکچررز اور سپلائیرز کے ساتھ بھرپور اور مسلسل کام کررہا ہے تاکہ صارفین کیلئے بے مثال سہولیات کے تمام پہلوو ¿ں کو یقینی بنایا جائے۔ ان جدت آمیز مصنوعات میں آن بورڈ لاو ¿نج اور غسل کے لئے دو شاور اسپاس (Spas) شامل ہیں جو ایئرلائن کی صنعت میں صف اول کے ڈبل ڈیکر اے380 طیاروں کے اعلیٰ کیبن میں فراہم کی جاتی ہیں۔ ایمریٹس اے380 اور بوئنگ 777 طیارے استعمال کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا آپریٹر ہے۔ 

تمام کیبن کے مسافر نفیس کھانوں اور ایمریٹس کے جدید ترین مرکز دبئی کے بلاتعطل سفر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ای ڈریمز کی تحقیق کے مطابق سال 2014 میں ہی دبئی ایئرپورٹ کو صف اول کے بہترین عالمی ایئرپورٹ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ 231 طیاروں کے بیڑے کے ساتھ ایمریٹس 83 ممالک کے 147 مقامات تک سفر کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ 



Post a Comment

أحدث أقدم