#General Raheel warns India, we will respond with full aggression



آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری اور بھارتی جارحیت سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے کا دورہ کیا۔

آرمی چیف نے ورکنگ باؤنڈری پر تعینات پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی اور ورکنگ باؤنڈری کے قریب دیہات کے رہائشییوں سے بھی ملے۔ انہوں نے فوجی جوانوں اور رہائشیوں کے حوصلے کو سراہا۔

آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ قوم اور پاک فوج وطن عزیز کے دفاع کے لیے متحد ہے۔ بھارتی جارحیت کا مقصد دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سے توجہ ہٹانا ہے کیونکہ اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر ہوتی ہے اور خطے کا امن بھی غیر مستحکم ہوتا ہے۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا کوئی خوش فہمی میں نہ رہے بلااشتعال فائرنگ کا جواب دیں گے۔

Post a Comment

أحدث أقدم