#PTI challenges election commission’s jurisdiction >>>


پی ٹی آئی کے فنڈز میں مبینہ بے ضابطگیوں کیخلاف درخواست کی سماعت

الیکشن کمیشن کو پارٹی فنڈز میں بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست سننے کا اختیار نہیں،تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرد یا۔الیکشن کمیشن نے ایک ہفتے میں اعتراضات تحریری شکل میں پیش کر نے کی ہدایت کر دی۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے فنڈز میں بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست کی سماعت کی ۔درخواست تحریک انصاف کے سابق نائب صدر اکبر ایس بابر نے دائر کی ۔پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے موقف اختیار کیا کہ اکبر ایس بابر کو2011 میں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا، ان کی درخواست بدنیتی پر مبنی ہےاور الیکشن کمیشن کو یہ درخواست سننے کا اختیار نہیں ۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو اپنے اعتراضات تحریری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی ۔ میڈیا سے گفتگو میں درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہا کہ تحریک انصاف میں چند لوگوں کی اجارہ داری ہے وہ فنڈز میں خردبرد کے تمام ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کرینگے۔تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب بھی اکبر ایس بابر کے ہمراہ تھیں۔ اشاعت جنگ

Post a Comment

أحدث أقدم