18 months baby pulled out from river after 14 hours alive – read more >>>


18 ماہ کی بچی دریا میں سے 14 گھنٹے بعد زندہ برآمد
بی بی سی اردو سے: امریکہ میں 18 ماہ کی ایک بچی کو دریا میں گرنے والی گاڑی میں سے 14 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا۔

یہ واقعہ امریکہ کی ریاست یوٹاہ میں پیش آیا جہاں ایک گاڑی دریا میں گر گئی تھی۔
پولیس کے مطابق ایک مقامی ماہی گیر نے 18 ماہ کی بچی کو گاڑی کے اوپر اپنی کار سیٹ پر لٹکے ہوئے دیکھا اور پولیس کو اطلاع کی۔

بچی کو فوری طور پر لیک سٹی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اب ڈاکٹروں کی مطابق اس کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔

اس حادثے میں بچی کی 25 سالہ ماں ہلاک ہو گئی ہیں۔ انھیں گاڑی کی سیٹ پر مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔

تحقیقات کرنے والے اہلکاروں کے خیال میں جمعے کو گاڑی حفاظتی پشتے سے ٹکرانے کے بعد سپینش فوک دریا میں گر گئی تھی۔

ایک مقامی ماہی گیر نے سنیچر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:30 پر بچی کو پانی میں تیرتی ہوئی گاڑی کے اوپر دیکھا اور فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا۔
پولیس کے تین اور فائر بریگیڈ کے چار اہلکار دریا میں اترے اور بچی کو باہر نکالا اور ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کا اعلاج کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت تک اس واقعے کے بارے میں کوئی تفصیل مہیا نہیں کی جائے گی جب تک بچی کی حالت بہتر نہیں ہو جاتا ہے۔

پولیس حکام نے بچی کا نام بتانے سے بھی گریز کیا ہے۔

Post a Comment

أحدث أقدم