کسی جرائم پیشہ کو90پر پناہ نہیں دی، فاروق ستار
اسلام آباد: کراچی آپریشن کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں وزیر اعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم کے وفد کو یقین دہانی کرادی، فاروق ستار کہتے ہیں سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔کسی جرائم پیشہ کو نائن زیرو پر پناہ نہیں دی۔
ایم کیوایم کے وفد کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھاکراچی کی عوام نے بہت مشکلات کا سامنا کیا، شہر کے امن کیلئے مشترکہ کوشش سیاسی جماعتوں کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نائن زیرو پر کسی جرائم پیشہ کو پناہ نہیں دی، لائسنس یافتہ اسلحےکی تشہیر سے ساکھ کونقصان پہنچا۔
خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ وزیر اعظم سے پوچھا کہ پھانسی سے چندگھنٹے قبل کسی کابیان لیا جاسکتا ہے؟؟ ایم کیو ایم کے وفد کا کہنا تھا کہ جرائم کےخاتمےکیلئے تعاون پہلےبھی کیا تھا اب بھی کریں گے۔
عمران خان کے آڈیو کال ٹیپ کے حوالے سے ایم کیوا یم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آڈیو ٹیپ منظر عام آنے کے عمران خان کا اصل چہرہ بے نقاب ہونا چاہئے۔ ARY News
إرسال تعليق