Bangladesh's #RubelHossain bailed in rape case, to play World Cup – but after WC to be in jail – read >>>

بنگلہ دیشی ”ہیرو“ کیلئے اپنے ہی ملک میں جیل کی کوٹھڑی تیار
لاہور:  بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے بانی کرکٹ برطانیہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ناصرف اسے ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے بلکہ تاریخ میں پہلی بار میگاایونٹ کے کوارٹر فائنل میں بھی رسائی حاصل کی ہے۔ اس میچ میں بلے باز محمود اللہ نے 103 رنز بنائے جبکہ باﺅلر روبیل حسین نے 9.3 اوورز میں 53 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے ہیرو ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ 
روبل حسین نے ان چار میں سے 2 وکٹیں اس وقت حاصل کیں جب میچ بظاہر انگلینڈ کے ہاتھ میں نظر آ رہا تھا تاہم روبل نے 2 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کو اہم جیت سے ہمکنار کیا اور میچ کے ”ہیرو“ بن گئے لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ اس میچ کے ”ہیرو“ روبل حسین ورلڈکپ کھیلنے کے بعد اپنے گھر نہیں بلکہ جیل جائیں گے۔

کرکٹ کا ایک اور چوہدری ورلڈکپ سے باہر۔۔۔
جی ہاں! یہ سچ ہے کیونکہ بنگلہ دیش کی معروف اداکارہ نازنین اختر ہیپی نے روبل حسین پر زنا بالجبر اور شادی کے جھوٹے وعدے کا الزام عائد کیا تھا جس پر کرکٹر روبل حسین کو گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں ڈھاکہ کی ایک عدالت نے کرکٹر روبل حسین کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کر دی اور انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش کے ڈپٹی کمشنر پولیس کا اس بارے میں کہنا تھا: ”عدالت کے مجسٹریٹ نے حسین کی درخواست مسترد کر دی ہے اور اگلی عدالتی پیشی تک ان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔“ نازنین اختر ہیپی نے کیس دائر کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا اور حسین کا تعلق کسی بھی دوسرے جوڑے کی طرح تھا تاہم کچھ عرصے سے وہ ان سے شادی نہ کرنے کا بہانہ کرنے لگے تھے۔ وہ کہتی ہیں، ”یہ دھوکا دینے کے مترادف ہے اور میں چاہتی ہوں کہ حسین کو اس کی سزا ملے۔“ دوسری جانب جانب روبل حسین نے ان الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اداکارہ انہیں بلیک مل رہی ہیں، وہ ان کے ساتھ ہرگز شادی نہیں کریں گے۔ 


ورلڈکپ سکواڈ میں روبل حسین کا نام شامل ہونے کے باعث عدالت نے انہیں ضمانت دیتے ہوئے ورلڈکپ میں شمولیت کی اجازت دیدی تھی اور اسی وجہ سے وہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری ورلڈکپ کے میچز کھیل رہے ہیں تاہم میگاایونٹ کے ختم ہونے کے بعد وہ اپنے گھر نہیں بلکہ جیل ہی جائیں گے اورممکنہ طور پر کچھ عرصہ  وہیں رہیں گے۔ 


Post a Comment

أحدث أقدم