Bikharta jism meri jaan kitaab kia hoga? Tumharay name say ab intisaab kia hoga?... read full >>

بکھرتا جسم میری جاں کتاب کیا ھو گا؟
تمہارے نام سے اب انتساب کیا ھو گا؟

تم اپنی نیند بھرے شہر میں تلاش کرو
جو آنکھ راکھ ھوئی اس میں خواب کیا ھو گا؟

وہ میری تہمتیں اپنے بدن پہ کیوں اوڑھے
میرے گناہ کا اس کو ثواب کیا ھو گا؟

ہوا میں اس کی مسافت،زمیں پہ میرا سفر
وہ شہسوار میرا ہمرکاب کیا ھو گا؟

اسے گنوا کے میں اب کس کے خدوخال پڑھوں
اب اس سے بڑھ کر میرا انتخاب کیا ھو گا؟

ملے گا ڈوبنے والوں کو اجر جو بھی ملے
سمندروں کا مگر احتساب کیا ھو گا؟

ہمارے بعد ہمیں یاد کیوں کرے گا کوئی
ہوا کا نقش سر سطع آب کیا ھو گا؟

بکھرتے ٹوٹتے محسن کو اور کیا کہنا
خراب اور وہ خانہ خراب کیا ھو گا





Post a Comment

أحدث أقدم