وکٹ کیپنگ پر تنقید کرنے پر عمراکمل، شعیب اختر پر برس پڑے

ایڈیلیڈ: عمراکمل وکٹ کیپنگ پر تنقید کرنے پر سابق پیسر شعیب اختر پر برس پڑے اور نوجوان بیٹسمین نے سابق فاسٹ بولر کو مشورہ دیاکہ وہ کرکٹ پر بات کریں کسی کی ذاتی زندگی کو مت اچھالیں۔



میڈیا سے بات چیت میں عمر اکمل کا کہنا تھا کہ میں ریگولر وکٹ کیپر نہیں ہوں، ٹیم کی ضرورت کے مطابق گلوز پہننے پڑتے ہیں، میں نے کیریئر بیٹسمین کی حیثیت سے شروع کیا تھا اورفرسٹ کلاس و انڈر19 میں بولنگ بھی کی، بیٹنگ کے ساتھ وکٹوں کے عقب میں فرائض انجام دیناآسان نہیں ہوتا۔ انھوں نے مزید کہا کہ شعیب اختر بھارتی چینلز پر بیٹھ کر پاکستانی کرکٹرزکی نقلیں اتار رہے ہیں جو مناسب نہیں ہے، وہ کرکٹ پر تنقید کریں ذاتیات پر نہیں، شعیب اختر میری وکٹ کیپنگ پر تنقید کرتے ہیں، انھیں یہ معلوم ہوناچاہیے کہ جب میں وکٹ کیپر نہیں ہوتا تو میری فیلڈنگ کیسی ہوتی ہے، شعیب اختر خود کتنے اچھے فیلڈر تھے یہ سب کو معلوم ہے، پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں اور پھر دوسروں پر تنقید کریں۔

خبربحوالہ : ایکپریس نیو

Post a Comment

أحدث أقدم