Benazir Bhutto was going to take divorce from Zardari when she knew about Zardri’s scandals – Zulfiqar Mirza



کراچی: سندھ کے سابق وزیر داخلہ اور ماضی میں آصف علی زرداری کے انتہائی قریبی دوست سمجھے جانے والے ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو زرداری کے کرتوتوں سے دلبرداشتہ ہو کر ان سے طلاق لینا چاہتی تھیں تاہم ہم نے جھوٹ بول کر معاملہ رفع دفع کرا دیا، ایک انٹرویو میں ذوالفقار مرزا نے انکشاف کیا کہ آصف زرداری جب لانڈھی جیل میں قیدی کی طرح زندگی گزار رہے تھے تو اس وقت ان سے وہاں پر ملنے کے لئے ایک محترمہ آیا کرتی تھیں۔ اس کے علاوہ دور صدارت میں ایک امریکن گرل فرینڈ میں ایوان صدارت میں روزانہ آتی تھیں۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کے یار نے ہمیشہ ادھر ادھر منہ مارا، یہ عادتیں شروع دن سے ہی تھیں جس پر بے نظیر نے ان سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم انہیں سمجھایا تو انہوں نے فیصلہ تبدیل کیا۔

Post a Comment

أحدث أقدم