صاحبزادہ حامد رضا کی پرویز مشرف سے ملاقات، اپوزیشن کے گرینڈ الائنس پر تبادلہ خیال
کراچی: آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحدہ ہونا ہوگا۔ حکمران عوام کے مسائل سے غافل ہیں جس وجہ سے ملک میں مہنگائی، غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکمران اپنے مسائل پر توجہ دینے کی بجائے ملکی مسائل پر توجہ دیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورت حال، اپوزیشن جماعتوں کے گرینڈ الائنس کی تشکیل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پرویز مشرف نے واضح کیا کہ وہ بہت جلد ملک گیر سطح پر اے پی ایم ایل کے پلیٹ فارم سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کررہے ہیں ۔ سیاسی اور مذہبی قائدین سے ملاقاتیں کریں گے اور ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اتحاد قائم کرنے کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ نوائے وقت
✓❀شیئر کریں✓ ٹیگ کریں✓کومنٹ کریں ❀
إرسال تعليق