Gujarat government forcefully displaced over 2500 Muslim families

گجرات حکومت نے زبردستی 2500 مسلم خاندانوں کو بے گھرکردیا


بھارت (مائی وائس ٹی وی )  کلیان نگر کے 2500 مسلمان خاندانوں  گجرات سے نکال دیا گیا ہے ۔انہیں کلیان نگر کے کے ارد گرد رہنے کا حق نہیں دیا جارہا ہے اور نہ ہی انتظامیہ انہیں نئےگھر فراہم کررہی ہے۔

گجرات سے شائع ہونے والے ایک اخبار مسلم آئینہ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ان خاندانوں کو ترقی کے بہانے اور رہنے کے لئے نئی جگہ دینے کے وعدے کے ساتھ یہاں سے نکالا گیا تھا ۔  مقامی میونسپلٹی نومبر کے وسط میں پورے علاقے کو منہدم کردیا تھا۔ 

صرف 200 افراد کو شہر نواح میں کچی آبادی میں  گھر الاٹ کردیئے گئے تھے ، 2500 خاند تاحال ہاؤسنگ الاٹمنٹ کا انتظار کر رہے ہیں ۔فلیٹس بلدیات کی طرف سے الاٹ کئے گئے تھے لیکن مقامی بی جے پی /وی ایچ پی  کے لوگوں کی جانب سے سخت مخالفت کے بعد وہ انہیں منتقل نہیں کئے جاسکے ہیں۔  یہ مسلمان لوگ سخت محنت کرنے والے لوگ ہیں مگر مگر ہندہٹ رکشک سمیتی  انہیں بنگلہ دیشی کہہ رہے ہیں ،  انہیں گندے کہہ رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی موجودگی سے مڈل کلاس معاشروں کے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو بڑا نقصان پنچ سکتا ہے ۔

مسلم خاندانوں کے لئےگجرات کی اس بستی میں مستقبل اچانک غیر یقینی ہوگئی ہے۔

Post a Comment

أحدث أقدم