پاکستان کا بیلسٹک میزائل غوری کا کامیاب تجربہ
راولپنڈی: پاک فوج نے 1300 کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غوری کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق غوری میزائل 1300کلومیٹرتک اپنے ہدف کو باآسانی نشانہ بناسکتا ہے۔ غوری میزائل جوہری اور روایتی ہتھیار ہدف تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرزسمیت پوری ٹیم کو مبارکباد د یتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک کی دفاع کے معاملے پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
إرسال تعليق