بختاور زارداری کو بدین سے قومی اسمبلی کی نشت پر الیکشن لڑنے کے لئے میدان میں اتارا جائے گا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ بختاور زارداری کو بدین سے قومی اسمبلی نشت پر الیکشن لڑوایا جائے گا۔ بلاول پاکستان نہیں آئے۔ تو پارٹی نے بختاور زارداری کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سال 2013 کے الیکشن میں بدین کے حلقے این اے 224 سے سردار کمال خان چنگ اور این اے 225 سے فہمیدہ مرزا منتخب ہوئی تھی۔ دونوں پی پی کے سیٹس ہیں۔ میڈرپورٹس کے مطابق فریال تالپور کی دبئی میں زارداری سے ملاقات ہوئی ہے اس دوران مجموعی سیاسی صورتحال، کراچی آپریشن اور دیگر حوالوں سے بات چیت ہوئی ہے ۔ اسی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بختاور زارداری کو بدین کی قومی اسمبلی کی نشت سے الیکشن لڑوائیں گے۔
إرسال تعليق