بس کھائی میں گرنے سے 24 افراد ہلاک 30زخمی
بھارت کے ضلع اودھان پور کے ماروتھی گائوں میں بس کھائی میں گرنے سے 24 مسافر موقع پر ہلاک اور 30 مسافر زخمی ہوگئے ہیں ۔ گائوں جموں شہر سے 140 کلومیٹردور واقع ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا ہے جو کہ 60 مسافروں کو لیکر لٹی سے چنانی جارہی تھی ۔ تقریبا 10 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد ماروتھی کے مقام پر بس حادثہ شکار ہوگئی اور 300 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ ریاستی حکومت نے حادثے کے مقام پریاد گار کے طور پر بین الاقوامی یوگا مرکز قائم کرنے کی کی تجویز دی ہے۔
بس میں سوار شدید زخمی ہونے والے رجنیت کمار نے بتایا کہ بس میں گنجائش سے زائد مسافر سوار تھے ، بس میں تکنیکی خرابی آگئی جس کے باعث ڈرائیور بس پر قانو نہ رکھ پائے اور بس گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے کے زخمی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
دریں اثنا، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، جموں و کشمیر کے وزیر اعلی مفتی محمد سعید اور ریاستی وزیر جتیندر سنگھ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
إرسال تعليق