لبنان میں موٹی خواتین میں ملکہ حسن کا مقابلہ، اپنی نوعیت کا پہلا مقابلہ
ملکہ حُسن، یعنی خوبصورتی کی ملکہ کا مقابلہ اب تک دنیا کی خوبصور ت ترین اور سلم خواتین کے درمیان ہوا کرتا تھا ، تاہم لبنان میں ہوا موٹی خواتین کے درمیان ملکہ حسن کا مقابلہ ۔ اس انوکھے مقابلے میں عرب ممالک سے تعلق رکھنے والی 11 موٹی موٹی خواتین نے حصہ لیا ۔ تاہم لبنان کی 23 سالہ دوشیزہ سیرینا الشعار نے میدان مار لیا اور موٹی حسین ترین خاتون کا تاج سر پر سجا لیا ۔ 'موٹی ملکہ حُسن' منتخب ہونے والی خاتون سیرینا الشعار نے اپنے عزم کا ظہار کیا ہے کہ وہ اسکولوں میں زیر تعلیم موٹاپے کا شکار بچوں کی مشکلات کم کرنے میں مدد کریں گی کیونکہ بھاری بھر کم وزن ہونے کی وجہ سے انہیں احساس ہے کہ موٹاپے کا شکار افراد کی کیا مشکلات ہوتی ہیں۔ مقابلے میں شریک 11 خواتین میں الیسیا شامات دوسرے اور نادین غاوی تیسے نمبر پر آئی۔
إرسال تعليق