Sony Makes Bluetooth Speaker Lightbulb - amazing invention >>>

سونی نے تیار کیا ایک ایسا سپکیر جو بیک وقت بلب بھی ہے۔ 

جاپان ( اردو وائس آف پاکستان ٹیکنالوجی ڈیسک)  جاپانی کمپنی سونی نے ایک ایک ایسا اسپیکر تیار کیا ہے جو بیک وقت دو کام کرتا ہے۔ سپیکر بھی اور روشنی کے لئے ایل ای ڈی بلب بھی۔  مارکیٹ میں پہلے سے اس قسم کی مصنوعات موجود ہیں مگر وہ سونی کے تیار کردہ اس نئے ماڈل کی برابری نہیں کرسکتیں۔ سونی کی نئی سونی LSPX-100E26J ایک عمدہ ڈیوائس  ہے۔ فی الحال یہ سپیکر صرف جاپان میں دستیاب ہے تاہم بہت جلد سونی اسے شمالی امریکہ سمیت دیگر ملکوں میں متعارف کرائے گی ۔ سونی اسمارٹ لائیٹ بلب ایک طاقت ور ایل ای ڈی سسٹم ہے جس کی روشنی کی آوٹ پٹ 360  لیمنس ہے  اور صارفین اس کی پاور کو ایڈجسٹ کرکے روشنی کو دھیمی اور تیز کرسکتے ہیں ۔

اس ڈیوائس کی اہم بات یہ ہے کہ اسے بلوتوتھ کے ذریعے آئی فون اور انڈائڈ ڈیوائسز سے منسلک کیا جاسکتا ہے۔ جس سے اس کی روشنی اور موسیقی یا دیگر آوازوں کو ترتیب دینا بے حد آسان ہے۔



Post a Comment

أحدث أقدم