کیا نواز حکومت جانے والی ہے، کیا واقعی کرسی لڑکھڑانے لگی ہے ؟ خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے
اسلام آباد (ٹائمز آف چترال مانیٹرنگ) ملک کی چار بڑی سیاسی جماعتوں کے متوقع سیاسی اتحاد نے ملک کے سیاسی منظر نامے میں ہلچل مچا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی حکومت کے خلاف ایم کیوایم، پاکستانی عوامی تحریک، پیپلز پارٹی، ق لیگ اور تحریک انصاف اتحاد کرنے جا رہی ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو سیلابی پانی، مہنگائی ، امن وامان اور بد ترین حکمرانی میں گھری حکومتی جماعت کے لئے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ چار جماعتیں حکومت کو سیلابی پانی کے اندر ہی ڈبونے کی تہیہ کرچکی ہیں ۔ میڈیا کے بڑے ستون مانے جانے والے تجزیہ کار وں کی اشاراتی رپورٹوں کے مطابق ملک کے حالات کس سمت میں جارہے ہیں اور ان کی منزل کیا ہوگی، سب جانتے ہیں مگر کھل کر کوئی اس پر اظہار رائے نہیں کر رہا۔حکومتی حرکات اور طرزحکمرانی ، سیاسی گرفت میں موجود عدلیہ ، بے سود کمیشنیں اور کرپشن، وزارت خاجہ کا نہ ہونا ۔۔۔۔ یہ سب باتیں اس جانب اشارہ کررہی ہیں کہ جموریت پسند کہنے والی قوتیں کیا چاہتی ہیں۔ ۔۔ دوسری جانب ان حالات کا تیسری قوت بغور جائزہ لے رہی ہے۔ ۔ اور حالت اگر قابوں سے باہر محسوس ہوئے تو جلد ن لیگ کی حکومت کے تختے کے گرنے کی آواز چترال اور چاغی کے پہاڑوں تک سنائی دے۔
إرسال تعليق