پاک آرمی کا ہیلی کاپٹرمانسہرہ میں گرکرتباہ، 12 جوان شہید ہوگئے
پشاور (ویب ڈیسک) جمعرات کی شام کو ہلی کاپٹر کے المناک حادثے میں 12 افراد شہید ہوگئے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے نواح میں فوجی ہیلی کاپٹر حاثہ کا شکار ہوگیا۔ حادثے میں 12 اہلکار شہید ہوگئےتھے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جائے حادثہ پر تلاش اور امدادی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔
یہ فوجی ہیلی کاپٹر راولپنڈی سے امدادی سامان اور میڈیکل ٹیم لیکر گلگت بلتستان جارہا تھا کہ گذشتہ روز دوپہر کے وقت ضلع مانسہرہ کے نواح میں خراب موسم کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا اور اس حادثے میں پاک فوج کے 12 اہلکار شہید ہوگئے
آئی ایس پی آر نے 12 اہلکارون کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جہاز کے دونوں پائلٹ میجر ہمایوں، میجر مزمل اور جہاز میں سوار فوج کے طبی عملے کے افراد میجر ڈاکٹر شہزاد، میجر ڈاکٹر عاطف، میجر ڈاکٹر عثمان کی لاشیں جائے وقوعہ سے نکال کر اُن کے آبائی علاقے میں روانہ کر دی گئی ہیں۔
حادثے میں حوالدار منیرعباسی، حوالدارآصف، نائیک عامر سعید، نائیک قاصد مقبول، سپاہی رحمت اللہ، نرسنگ اسسٹنٹ امان اللہ اور سپاہی وقار بھی شہید ہوئے۔ ہیلی کاپٹر میں طبی ٹیم اور عملے سمیت 12 افراد سوار تھے اور بارہ کے بارہ افراد شہید ہوگئے۔ ہیلی کاپٹر راولپنڈی سے گلگت روانہ ہوا تھا۔ حادثے کی وجہ موسم کی خرابی بتائی گئی ہے۔
ادھر چترال میں بھی ریلیف آپریشن میں مصروف پاک فضائیہ کاایک ہیلی کاپٹرکریش لینڈنگ کی جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
إرسال تعليق