#China won the heart of every one - President Xi Jinping biggest ever announcement for poor countries >>



چائنا، چین میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے ترقی پذیر ممالک کے 1 لاکھ 20 ہزار افراد کو فنڈ اور 1 لاکھ پچاس ہزارطالب علموں کو سکالرشپ دیں گے ۔

نیو یارک ( ٹائمز آف چترال رپورٹر) نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں 26 ستمبر کو ہونے والے جنوبی جنوبی تعاون پر اعلی سطحی گول میز کانفرنس کے دوران چینی صدر زی جیانگ نے ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لیے "چھ ایک سو" کی منصوبہ بندی کا اعلان کر دیا۔ 

"چھ ایک سو " میں شامل درجہ زذیل منصوبے شامل ہیں

100 غربت مکائو پروگرام، 100 زرعی تعاون پروگرام، 100 تجارتی امدادی پروگرام، 100ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے پروگرام کے خلاف کوششیں، 100 ہسپتالوں اور کلینکوں کی تعمیر اور 100 اسکولوں اور پیشہ ورانہ تربیتی مراکز کی تعمیر شامل ہیں۔

آنے والے پانچ سالوں میں چین، چائنا آنے والے ترقی پذیر ممالک کے 1 لاکھ 20 ہزار لوگوں کو فنڈز اور تربیت اور تحقیق کے لیے آنے والے 1 لاکھ 50 ہزار طالب علموں کو سکالر شپس فراہم کرے گا ۔

چین جنوبی جنوبی تعاون اور ترقی اکیڈمی قائم کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کو چین کی کی جانب سے دو ارب امریکی ڈالر نقد رقم فراہم کی جاچکی ہے۔ 

چین کے صدر نے مزید کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے ساتھ اتحاد اور تعاون چین کی خارجہ تعلقات کی غیر متزلزل بنیاد ہے۔



Post a Comment

أحدث أقدم