A class 9th student gives birth a baby in school washroom in Hyderabad



کلاس 9 کی طالبہ نے سکول کے واش روم میں بچے کو جنم دیا

حیدرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک انتہائی چونکادینے والے واقعے میں نویں کلاس کی ایک 13 سالہ طالبہ نے اپنے سکول کے واش روم میں بچے کو جنم دیا ۔ یہ انکوکھا واقعہ بھارت کے کسی دور افتادہ ، پسماندہ گائوں میں پیش نہیں آیا ہے بلکہ پیش آیا ہے بھارت کے سب سے ترقی یافتہ شہر اور بڑی بڑی آئی ٹی کمپنیوں اور ٹیکنالوجی کے شہر مادھ پور میں ۔ لڑکی کو دوران کلاس پیٹ میں درد شروع ہوا، درد کی شکایت کرنے پر سکول ٹیچر جو اس وقت کلاس لے رہی تھی نے اسے واش روم چلی جانے کو کہا۔ 

واش روم جو اس نے گل کھلایا اس نے ہر اس واقعے کی خبر ہونے والے فرد کو چونکا کے رکھ دیا، جی ہاں بات ہی کچھ ایسی تھی ۔ لڑکی نے سکول کے واش روم میں بچے کو جنم دیا تھا۔ واقعے کی اطلاق سکول حکام نے لڑکی کے والدین کو دے دی ، والدین حیران کہ لڑکی شادی شدہ نہیں ہے تو حاملہ کیسے ہوگئی؟ حد تو یہ ہوگئی کہ نو ماہ تک والدین لڑکی سے بے خبر رہے۔ 

یہ واقعہ 28 نومبر بروزہفتہ پیش آیا تھا اور پیر کو منظر عام پر آیا۔ لڑکی اور اس کی نومولود ناجائز بچی دونوں ہسپتال میں ہیں اور صحیح سلامت ہیں۔ واقعے کی ایک اور دلچسپ پہلو یہ ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول مادھ پور کی 13 خواتین اور 20 مرد عملے میں سے کسی نے 9 ماہ تک لڑکی کے حاملہ ہونے کا ادراک نہیں کیا۔ اساتذہ کا کہنا کہ یہ لڑکی ہر وقت دوپٹہ اپنے پیٹ پر ڈال کر بیٹھتی تھی اور بیگ سامنے رکھتی تھی جس کی وجہ سے کسی نے اسے غور سے دیکھ نہیں پایا۔ لڑکی کے والدین بھی چونکے کہ انہیں بھی کیسے واقعے کا علم نہ ہوا۔ 

ضلعی ایجوکیشن افسر نے اس وقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاہم سکول سے کسی کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے ہیں تاہم پولیس نے لڑکی کے ساتھ زیادہ وقت رہنے والے اس کے دوست دنیش کو شبہے میں گرفتار کیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔

Post a Comment

أحدث أقدم