A group of Gipsy caught eating dogs meat >>>



کتے کا گوشت فروخت اور کھانے والے خانہ بدوشوں کا انکشاف

خانیوال: مبینہ طور پر کتے کا گوشت کھانے اور فروخت کرنے والے خانہ بدوشوں کے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خانیوال میں بھیر وال پھاٹک کے قریب واقع بستی شکارپور میں موٹر وے پل کے ساتھ خانہ بدوشوں نے آکر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، چند روز قبل ایک خانہ بدوش نے نزدیک کھوہ بھینی کمبوہاں سے ایک پالتو کتے کو پکڑا اور اسے لے جانے لگے جس پر لوگوں نے گھیرا ڈال اس شخص کو پکڑ لیا اور تشدد کر کے کتا واپس لے لیا جب کہ خانہ بدوش کتا پکڑنے کا کوئی جواز نہ پیش کر سکے تاہم لوگوں نے انھیں جانے دیا اور خاموشی سے ان کی ریکی شروع کر دی، کچھ عرصے کے بعد جھونپڑیوں کے پاس ایک تار پرکتے کی کھال نظر آئی جب کہ گوشت نہیں ملا اس دوران خانہ بدوشوں کو علم ہوا تو وہ کسی بھی کارروائی سے پہلے وہاں سے فرار ہو گئے۔ 


اہل علاقہ کا خیال ہے کہ یہ خانہ بدوش کتے کی کھال حاصل کرنے کے لیے انھیں پکڑ کر چیر پھاڑ کرتے اور کھانے کے ساتھ کہیں فروخت بھی کرتے تھے۔ اہل علاقہ نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ موقع پر ان کی جھونپڑی سے اور بھی کتے ملے جوانھوں نے باندھ رکھے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ علاقے سے کئی کتے چوری ہوئے ہیں۔ 

بشکریہ ایکسپریس

Post a Comment

أحدث أقدم