درخت پر لٹکی لڑکی اور لڑکے کی لاشیں بر آمد
(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نوجوان جوڑے کی لاشیں درخت سے لٹکی پائی گئی ہیں۔ نوعمر لڑکی اور کے اس کے 20 سالہ دوست کی لاشیں قریب کھیتوں میں درخت سے لٹکی ملی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے ضلع باران کے بپجی ننگر کے علاقے سے ملی ہیں۔ دونوں کی عمریں 15 اور 20 سال ہیں۔ لڑکی کشنا بناگلی کی عمر 15 اور لڑکا گوتم بناگالی کی عمر 20 سال ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں نے خودکشی کی ہے۔ ساڑی کو پھندہ بناکر دونوں درخت سے لٹک گئے ہیں۔ دونوں کا تعلق قریبی واقع گتی گائوں سے ہے اور یہ دونوں روزگار کی تلاش میں باران ضلع گئے تھے۔
لڑکی کے والد نے تفتیش پر پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی کچھ دن قبل گوتم کے ساتھ بھاگ گئی تھی اور باران میں رہ رہے تھے۔
لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور لڑکی کی عمر بھارتی قانون کے مطابق شادی کی نہیں ہوئی تھی اس لئے شادی ممکن نہ تھی اور والدین بھی شادی سے راضی نہ تھے اس وجہ سے دونوں نے انہتائی قدم اٹھایا ہے۔
إرسال تعليق