3 سال میں 2 لاکھ گدھوں کی کھالیں برآمد کی گئیں، وزیرتجارت
وفاقی وزیر برائے تجارت خرم دستگیر نے قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے اعتراف کیا گزشتہ تین سال کے دوران گدھوں کی دو لاکھ کے قریب کھالیں برآمد کی گئیں، دوہزار بارہ تیرہ کے دوران ستائیس ہزار آٹھ سو چوہتر گدھوں کی کھالیں برآمد ہوئیں جبکہ دوہزار تیرہ چودہ میں ان کی تعداد بڑھ کر اکیاون ہزار چھ سو چھتیس ہوگئی، سال دوہزار چودہ سے پندرہ میں ایک لاکھ بیس ہزار تین سو پچاس کھلالیں برآمد ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس ملک سے ڈیمانڈ آتی ہے اسے کھالیں برآمد کر دیتے ہیں ۔ اس حوالے سے ٹیرف کا کوئی ایشو نہیں ۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر نے تین سال کے دوران دو لاکھ کے قریب گدھے کی کھالیں برآمد کرنے کے اعداد و شمار بتا کر قوم کو سوچ بچار میں مبتلا کردیا ۔ قومی اسمبلی میں انہوں نے برآمد کی جانے والی کھالوں کی تعداد تو بتادی لیکن ان کا گوشت کہاں گیا اس راز کو راز ہی رہنے دیا۔ اس تفصیل سے قوم ایک نئی الجھن میں اُلجھ گئی ہے ۔ اب سرکار کو یہ بھی بتانا ہو گا کہ گدھوں کا گوشت کہاں گیا؟
بشکریہ نوائے وقت
إرسال تعليق