وسیم اخترکے سنسنی خیز انکشافات ہلچل مچادی، تفتیشی رپورٹ منظرعام پرآگئی، ایم کیو ایم میں اضطراب


کراچی (این این آئی) شہرقائدکے نامزد میئروسیم اخترکی تفتیشی رپورٹ منظرعام پر، سنسنی خیز انکشافات نے سندھ سمیت دنیابھرمیں ہلچل مچادی،شہرقائد کے نامزدمیئروسیم اخترکی تفتیشی رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے۔

رپورٹ میں وسیم اخترنے انکشاف کیاہے کہ 12 مئی کوالطاف حسین کے کہنے پرسندھ ہائیکورٹ کاگھیراؤ کیا۔ متحدہ قائدنے ہدایت کی تھی کہ جسٹس افتخارچوہدری کی ریلی کسی صورت نہیں نکلنی چاہئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے نامزدمیئروسیم اخترکی تفتیشی رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے۔رپورٹ میں سنسنی خیزانکشافات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ میں وسیم اخترنے اعتراف کیاہے کہ 12 مئی2007 کوالطاف حسین کے کہنے پرسندھ ہائیکورٹ کاگھیراؤ کیا۔ الطاف حسین نے ہدایت دی کہ جسٹس افتخارچوہدری کی ریلی کسی صورت نہیں نکلنی چاہئے۔ ریلی نکلی توچاہے جتنے بھی لوگ مارناپڑیں،ریلی ناکام بنادی جائے۔وسیم اختررپورٹ میں کہتے ہیں کہ بارہ مئی سے پہلے نائن زیروپرایک میٹنگ ہوئی،جس میں بتایاگیاکہ بارہ مئی کوپولیس غیرمسلح ہوگی اورمزاحمت نہیں کریگی۔ 

ملاقات میں مختلف سیکٹروں کیانچارج موجودتھے۔وسیم اخترنیرپورٹ میں کہاکہ الطاف حسین ایجنسیوں کو برا بھلارا کے کہنیپرکہتیہیں۔ الطاف حسین کی تقریریں سننیکیحق میں نہیں لیکن مجبوری سے سننا پڑتی ہیں ۔اس کیعلاوہ کراچی میں زکو،فطرہ اور قربانی کی کھالوں کی آمدن کا بڑا حصہ الطاف حسین کو جاتاہے۔وسیم اختررپورٹ میں بتاتیہیں کہ ایم کیوایم سمیت تمام جماعتوں میں عسکری ونگ ہیں۔ ایم کیوایم کیعسکری ونگ کوحماد صدیقی لیڈ کرتاتھا۔انہوں نیبتایاکہ وہ تین جون کوعدالتی اجازت کے بعداہلخانہ کے ہمراہ لندن گئے ۔ لندن سیکرٹریٹ میں دو دن گھنٹوں انتظارکرتے رہے لیکن الطاف حسین نہیں ملے۔

Post a Comment

أحدث أقدم