Bhool sakta hai kon yeh pyari aankhain....rang main dobi hoi, nind say bhari...

بھول سکتا ہے بھلا کون یہ پیاری آنکھیں
رنگ میں ڈوبی ہوئی، نیند سے بھاری آنکھیں

میری ہر سوچ نے، ہر سانس نے چاہا ہے تمہیں
جب سے دیکھا ہے تمہیں، تب سے سراہا ہے تمہیں

بس گئی ہیں مری آنکھوں میں تمہاری آنکھیں
تم جو نظروں کو اٹھاؤ تو ستارے جھک جائیں

تم جو پلکوں کو جھکاؤ تو زمانے رک جائیں
کیوں نہ بن جائیں ان آنکھوں کی پجاری آنکھیں

جاگتی راتوں کو سپنوں کا خزانہ مل جائے
تم جو مل جاؤ تو جینے کا بہانہ مل جائے
اپنی قسمت پہ کریں ناز ہماری آنکھیں

ساحر لدھیانوی



Post a Comment

أحدث أقدم