#GeneralQamarBajwa takes charge as Pakistan Army Chief - Gen. ReheelSharif handing over command stick >>



راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آج راولپنڈی میں ایک پروقار روایتی تقریب میں پاک فوج کی کان جنرل راحیل شریف نے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سونپ دی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان باضابطہ طور پر سنبھال لی وہ پاک فوج کے 16 ویں آرمی چیف ہیں۔ 

راولپنڈی کے آرمی ہاکی اسٹڈیم میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب سے خطاب کیا اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ’میں اللہ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے دنیا کی بہترین فوج کی قیادت کا موقع دیا‘۔ جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر سیاسی قیادت اور میڈیا کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کا تعاون بھی فوج کی کوششوں میں شامل رہا۔ 

سبکدوش ہونے والے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملک کو پیچیدہ چیلنجز کا سامنا ہے اور ہمیں درپیش خطرات ابھی ختم نہیں ہوئےمکمل امن کے حصول کے لیے ہمارا سفر قدم بقدم جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جارحانہ اقدام نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ شریف نے بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہماری تحمل کی پالیسی کو کمزوری سمجھنا خود بھارت کے لیے نقصان دہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و خوشحالی کی واضح مثال چائنا پاکستان اقتصادی راہداری ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ سی پیک کے دشمن اپنی دشمنی ترک کرکے اس کے ثمرات میں شریک ہوں۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ’پاک فوج سے رخصت ہوتے ہوئے مجھے خوشی ہے کہ میری زندگی سب سےعظیم قوم اور سب سے باوقار ادارے کی خدمت کے لیے وقف رہی‘۔ جنرل راحیل نے مزید کہا کہ میں بھارت پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری تحمل کی پالیسی کو کمزوری سمجھنا بھارت کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔ 


Post a Comment

أحدث أقدم