Indian lose all moral grounds - shamful deman, on same s marriage...

بھارت میں ہم جنس پرستی کے حق میں ریلی ، قانون ختم کرنے کا مطالبہ
نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہم جنس پرستوں کے حق میں بڑی ریلی نکالی گئی جس میں شریک ہم جنس پرست ڈرم بجاتے ہوئے اپنے خلاف امتیازی سلوک کے خاتمے اور بھارت میں اس قانون کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں ہم جنس پرستوں کے حق میں بڑی ریلی نکالی گئی۔ذرائع کے مطابق اس ریلی میں شریک ہم جنس پرست ڈرم بجاتے ہوئے اپنے خلاف امتیازی سلوک کے خاتمے اور بھارت میں اس قانون کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے جس کے مطابق ہم جنس پرستی ایک جرم ہے۔ 2009 میں اس قانون کو غیر آئینی قرار دے دیا تھا تاہم چار سال بعد ہی سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو تبدیل کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ کا موقف ہے کہ قانون میں کسی بھی طرح کی تبدیلی عدلیہ کے بجائے پارلیمان کا کام ہے۔



Post a Comment

أحدث أقدم