Army Chief Gen Qamar Bajwa meets Saudi King and Head of Saudi Forces >>

آرمی چیف جنرل باجوہ  کی سعودی ولی عہد شاہ سلمان سے ملاقات، دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی ہے ملاقات میں دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے مل جل کرکا م کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب کے دوران نائب ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان اور سعودی سیکیورٹی فورسز کے سربراہ جنرل عبدالر حمان صالح سے بھی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں محمد بن سلمان نے آرمی چیف کو پاکستان میں امن کیلئے ہر ممکن حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے اور جنر ل قمر جاوید باجوہ نے بھی سعودی  عرب کی سالمیت اور سیکیورٹی کی مکمل یقین دہانی کروائی ہے ۔ سعودی فورسز کے سربرا ہ جنرل عبدالرحمان بن صالح سے بھی ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں سربراہان نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی سطح پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے



Post a Comment

أحدث أقدم