Major promostions and changes in Pak Army after news army chief ....


پاکستان آرمی کے اہم ترین عہدوں پر نئی تقرریاں ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی ایس پی آر تبدیل

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان آرمی کے اہم ترین عہدوں پر نئی تقرریاں عمل میں لائی گئیں ہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی رینجرز سندھ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کہ جگہ نئی تقرریاں کردی گئیں ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں جن میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی لگا دیا گیا ہےاور ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے جو حال ہی میں میجر جنرل کے عہدے ترقی پاکر لیفٹیننٹ جنرل بنے ہیں جب کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کو انسپکٹر جنرل آرمز جی ایچ کیو تعینات کردیا گیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق کور کمانڈر پشاور کو بھی تبدیل کرکے کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ کو نئے کورکمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے سابق کور کمانڈر پشاور ہدایت الرحمان کو آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن تعینات کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز آئی جی سی اینڈ ٹی آئی، لیفٹیننٹ جنرل قاضی اکرام چیف آف لاجسٹک مقرر کیے گئے ہیں جب کہ میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل بننے والے آئی جی ایف سی بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن کو کورکمانڈر بہاولپور تعینات کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کو چیرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (ایچ آئی ٹی) جب کہ ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل بطور ڈی جی ایف ڈبلیو او کام کرتے رہیں گے۔


Post a Comment

أحدث أقدم