A very important player of Sindh politics may join Tehrik-i-Insaf along with his wife…

ذوالفقار مرزاکا اپنی اہلیہ سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

کراچی (ویب ڈیسک) اگر ایسا ہوا تو یہ وقعی تحریک انصاف کے لیے سندھ سے بڑی خبرہوگی۔ سابق صوبائی وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا نے اپنی اہلیہ اورسابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے آمادگی ظاہرکردی ہے اور مزید دوسے تین دنوں میں معاملات واضح ہوجائیں گے  اور دونوں اہم سیاسی شخصیات اس کا اعلان کرین گی۔

ٹی وی چینل 92 نیوز کے مطابق عمران خان کے حالیہ دورہ کراچی کے دوران نبیل گبول اور ممتاز بھٹو کی پارٹی میں شمولیت کی افواہیں زیر گردش تھیں لیکن حقیقت اس کے برعکس نکل سامنے آگئی ہے اور سندھ کی سیاست کے اہم ترین کھلاڑیوں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کے امکانات روشن نظر آرہے ہیں ، جی ہاں ذوالفقار مرزا اورفہمیدہ مرزا نے عمران خان سے ملاقات کی اور دلچسپی کا اظہار کیاگیا ہے جبکہ فریقین نے آمادگی کا بھی اظہارکردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان نے سینئر رہنماﺅں کی کمیٹی تشکیل دی ہے جو معاملات کوآگے بڑھائے گی ، ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کی پارٹی کے کسی حلقے میں مخالفت نہیں اور تمام جماعت کیلئے قابل قبول ہیں۔


Post a Comment

أحدث أقدم