#SaniaMirza gets summons for **** of service tax

The Commercial Taxes Department has issued summons to Tennis star Sania Mirza for non-payment of Service Tax dues.

The CT Department has directed Sania Mirza to appear in person or through a representative on February 16. According to sources, the summon, issued on February 6, has been served to Sania Mirza at her residence in Jubilee Hills. (INN)


حیدر آباد دکن: بھارتی حکام نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپے کی ادائیگی نہ کرنے پر طلب کرلیا ہے.
بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد دکن کے کمشنر آف سروس ٹیکس آفس کی جانب سے ثانیہ مرزا کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کسی خاص معاملے کی جانب نشاندہی تو نہیں کی گئی لیکن اس کے متن میں کہا گیا ہے کہ اثاثوں اور ٹیکس گوشواروں کی چھان بین سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ نے سروس ٹیکس کی مد میں 20 لاکھ روپے ادا نہیں کئے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ آپ کے پاس اس سلسلے میں مناسب شواہد اور دستاویزات ہوں گے۔ اس لئے 16 فروری کو ان تمام دستاویزات کے ساتھ متعلقہ دفتر میں پیش ہوں۔
نوٹس میں ثانیہ مرزا کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر آپ نے کسی بھی قانونی عذر کے بغیر اس سمن کو نظر انداز کیا یا آپ حکام کو متعلقہ دستاویزات پیش نہ کرسکیں تو آپ قانون کے مطابق ٹیکس نہ دینے کے الزام میں سزا کی مستحق قرار دی جاسکتی ہیں۔ ایکسپریس


Post a Comment

أحدث أقدم