زندہ رہیں تو کیا ہے جو مر جائیں ہم تو کیا
زندہ رہیں تو کیا ہے جو مر جائیں ہم تو کیا
دنیا سے خامشی سے گزر جائیں ہم تو کیا
ہستی ہی ا پنی کیا ہے زمانے کے سا منے
اک خواب ہیں جہاں میں بکھرجائیں ہم تو کیا
اب کون منتظر ہے ہمارے لیے وہاں
شام آگئ ہے لوٹ کے گھ جائیں ہم تو کیا
دل کی خلش تو ساتھ رہے گی تمام عمر
دریائے غم کے پار اُتر جائیں ہم تو کیا
(منیرنیازی)
إرسال تعليق