بابر اعوان کے استعفیٰ کےساتھ سینیٹ سے بھی پیپلز پارٹی کی چوہدراہٹ ختم

بابر اعوان کے استعفیٰ کےساتھ سینیٹ سے بھی پیپلز پارٹی کی چوہدراہٹ ختم


پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونیوالے سنیٹیر بابر اعوان کے استعفے کے بعد ان کی نشست پر ہونیوالے انتخاب کے نتیجے میں ایوان بالا میں پیپلز پارٹی کی اکثریت ختم ہو کر مسلم لیگ (ن) کو مل جائیگی ، ذرائع کے مطابق بابر اعوان کے استعفے کے بعد پنجاب کی جنرل سیٹ پر اب مسلم 26 لیگ (ن) کا سنیٹیر واضح برتری سے منتخب ہو جائیگا جس سے سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین کی تعداد سے بڑھ کر 27 جبکہ پیپلزپارٹی کے ممبران 27 سے کم ہو کر 26 رہ جائینگے۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے ”ایکسپریس“ کو بتایا کہ مارچ 2012 ءمیں یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مفاہمت کے نتیجے میں حاصل ہوئی تھی کیونکہ پنجاب سے پیپلزپارٹی کو مطلوبہ اراکین کی حمایت کے باوجود پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ پیپلزپارٹی او ر مسلم لیگ (ن) کی بیک ڈور مفاہمت تھی۔ تاہم اس مرتبہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان کسی قسم کی مفاہمت کا کوئی امکان نہیں ، لہٰذا یہ نشست مسلم (ن) کو ملنے کا قومی امکان ہے۔


Post a Comment

أحدث أقدم