#ShiroShairi - Hongay majboor jo yoon chor chalay jatay hain

آو اب رسم محبت یوں نبھائی جائے
بیچ دیوار جو آئے وہ گرائی جائے

مرتبہ، نام ہے کیا ، ذات سے کیا لینا ہے
شرط رشتوں میں وفا ہی کی لگائی جائے

خوش گماں ہو کے ملیں غیر سے، ہر اپنے سے
کچھ نظر آئے برائی تو سدھائی جائے

ہوں گے مجبور جو یوں چھوڑ چلے جاتے ہیں
جانے والوں سے یہ تہمت بھی ہٹائی جائے

دل بُھلا دیں جو عداوت اور انائیں اپنی
راہ بچھڑوں کی بھی آسان بنائی جائے

آج حسرت سے جو آنکھوں کے دیے بجھتے ہیں
ایک امید نئی ان میں جلائی جائے

اب کہ اترے اے خدا  چاند یوں ہر آنگن میں 
زندگی عید کی مانند منائی جائے

اپنی دنیا سے نکل آو اگر تم ابرک
ایک دنیا یہاں اب مل کے بسائی جائے


اتباف ابرک





Post a Comment

أحدث أقدم