جشن آزادی کا مزہ اب آئے گا: کوک اسٹوڈیو کے 40 نامور گلوکار پیش کریں گے پاکستان کا قومی ترانہ ، وہ بھی دلکش انداز میں
کوک اسٹوڈیو سیزن 10 نے جذبے سے بھرپور قومی ترانہ پیش کرنے کا اعلان کردیا
کراچی:۔ کوک اسٹوڈیو نے پاکستان کی 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر سیزن 10 میں پرفارم کرنے والے تمام 40 گلوکاروں کے ہمراہ مشترکہ پڑھا جانے والا قومی ترانہ ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کسی بھی ملک کا قومی ترانہ اس کی جامع پہچان ہوتا ہے جس سے فخر، حب الوطنی اور وفاداری کا احساس ابھرتا ہے۔ پرعزم پیغام کے ساتھ یہ قومی ترانہ ملک میں میوزک کے بے مثال میوزک پلیٹ فارم کوک اسٹوڈیو کے 10ویں سیزن کا بہترین آغاز ہوگا۔ کوک اسٹوڈیو اب بلاشبہ درست طور پر ساو ¿نڈ آف دی نیشن کے نام سے مشہور ہے۔
گزشتہ آخری تین سیزنز کے دوران کوک اسٹوڈیو کی جانب سے ہر سیزن کو شروع کرنے سے قبل پاکستانی قوم کو ملی نغموں کا تحفہ پیش کیا گیا ہے۔ ان قومی نغموں کو نہ صرف ملک بھر میں پسند کیا گیا بلکہ دنیا بھر میں پھیلے پاکستانیوں کے اندر وطن کی محبت جاگ اٹھی اور پاکستان سے وابستہ پرانی یادیں لوٹ آئیں۔ سیزن 8 میں سوہنی دھرتی اور سیزن 9 میں اے راہ حق کے شہیدوں جیسے نغمے عوام میں بہت زیادہ پسند کئے گئے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آخری دونوں سیزنز جشن آزادی کے موقع پر متعارف کرائے گئے۔
پاکستان کے سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے میوزک پلیٹ فارم کے بارے میں کوکا۔کولا پاکستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے بتایا، "دس سال قبل کوک اسٹوڈیو قائم کیا گیا جس کا مقصد یہ تھا کہ منفرد پلیٹ فارم فراہم کرکے ملک کے مختلف علاقوں اور گھرانوں سے تعلق رکھنے والے مشہور اور گمنام آرٹسٹوں کو اکھٹا کیا جائے اور اس سے منفرد ساو ¿نڈ آف دی نیشن تخلیق ہو۔ ہمیں فخر ہے کہ کوک اسٹوڈیو نے اس مشکل کام کو بہترین انداز سے نبھایا ہے اور اس ضمن میں مختلف چیزوں کو الگ کرنے کے بجائے انہیں قبول کرکے اتحاد کو فروغ دیا ہے۔ کوک اسٹوڈیو نے حقیقی طور پر مثالی میوزک پیش کی ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں سنی جاتی ہے اور یہ پاکستان کے ثقافتی ورثے کے فروغ میں مثبت کردار ادا کرتی ہے۔"
کوکا۔کولا پاکستان کے ڈائریکٹر مارکٹنگ عباس ارسلان نے کوک اسٹوڈیو کی 10 سالہ کامیابی کا اہم سنگ میل عبور کرنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "کوک اسٹوڈیو اپنے آغاز کے ساتھ ہی قابل ذکر طور پر کامیاب رہا ہے۔ ہم نوجوانوں کے درمیان ہمیشہ ثقافت اور ورثے کے ذریعے مستند رابطے پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ دس سال کے دوران یہ پلیٹ فارم نہ صرف دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہا بلکہ مختلف عمروں، جغرافیائی اور زبان کی رکاوٹوں کے درمیان ایک اہم پل کا کردار ادا کرتا رہا ہے اور کامیابی کے ساتھ عالمی سطح پر ڈھل گیا ہے ۔ ہر گزرتے سال کے ساتھ نہ صرف یہ پلیٹ فارم مزید مستحکم ہورہا ہے بلکہ مزید بہتر بھی ہوتا جارہا ہے۔"
اسٹرنگز کوک اسٹوڈیو کے 7ویں سیزن سے بطور ایگزیکٹو پروڈیوسرز وابستہ ہے جس نے خصوصی طور پر تیار کئے گئے قومی ترانے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "پاکستانی میوزک انڈسٹری کے بعض انتہائی بڑے ناموں کو قومی ترانہ پڑھنے کے لئے اکھٹا کرنے کے ساتھ ہم یہ امید کرتے ہیں کہ ہر پاکستانی کے دل میں حب الوطنی اور قومی شعور کا احساس اجاگر ہوگا۔ یہ بات اس لئے بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ ہم اپنی آزادی کے 70 سال مکمل کررہے ہیں۔"
کوک اسٹوڈیو میں قومی ترانے کی ریکارڈنگ کا کام اسٹرنگز کی نگرانی میں کیا گیا جس میں میوزک کے مختلف آلات استعمال کئے گئے ہیں۔ اس کی ریکارڈنگ کے دوران شریک ہر گلوکار اور موسیقار انتہائی جذبے سے شامل ہوا اور قومی ترانے کی خصوصی طور پر تیاری کے لئے ایک قوت کے طور پر اکھٹے ہوئے۔
تخلیقی میوزک کے بے چینی سے منتظر پاکستانیوں کے لئے اہم خبر یہ ہے کہ کوک اسٹوڈیو کا 10واں سیزن 11 اگست کو ریلیز ہوگا۔
إرسال تعليق