Urdu Lateefay - Mazay mazay ke 3 jokes

ایک دیہاتی پہلی مرتبہ مشاعرے میں گیا۔
وہاں اُس سے کسی نے پوچھا: آپ کا اسمِ شریف؟
دیہاتی گھبراتے ہوئے بولا: جناب اسمِ شریف تو مجھے یاد نہیں، اگر کہیں تو درود شریف سنا دیتا ہوں۔
_________________

ایک بچی نے پہلی بار فون پر اپنے والد کی آواز سنی تو پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔
ماں نے وجہ پوچھی تو بچی بولی: اب ابو ان سوراخوں سے کیسے باہر آئیں گے؟

_______________

ایک لڑکے نے ایک لاکھ کا پرندہ جو چالیس زبانیں بولتا تھا، اپنے دوست کو تحفے میں دیا۔
؂اگلے روز لڑکے نے پوچھا: تحفہ کیسا لگا؟
دوست: بہت ہی لذیذ۔

 _____________________

ایک آدمی درخت کے نیچے بیٹھا سوچ رہا تھا کہ آخر گاے کیوں نہیں اڑتی؟
اچانک اس کے سر پر کوے نے بِیٹ کردی۔
اس آدمی نے سر اٹھا یا اور کہا: یا اللہ تیرا شکر ہے کہ گاے نہیں اُڑتی۔





Post a Comment

أحدث أقدم