چترال (ویب ڈیسک) چترال میں خود کشیوں کا نہ تھمتا سلسلہ جاری ہے۔ چترال کے علاقے پرسن میں ایک اور نوجوان نے خود کشی کرلی ہے۔ چترال شہر سے کوئی 65 کلومیٹر دور واقع پرسن گاؤں میں ایک شادی شدہ نوجوان جاوید ولد زیربلی نے بارہ بور بندوق سے خود پر گولی چلائی اور مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ متوفی خود کو کمرے میں بند کرکے خود پر گولی چلائی۔ پولیس لاش کی پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا۔ خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔
إرسال تعليق