جتنا مرضی شور مچائیں کرپٹ افراد کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان

جتنا مرضی شور مچائیں کرپٹ افراد کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جتنا مرضی شور مچائیں کرپٹ افراد کو نہیں چھوڑوں گا۔ شہبازشریف کی گرفتاری پر شور مچانے والے زیادہ دیر جیل سے باہر نہیں رہیں گے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدار اس علاقے سے آئے ہیں جہاں سے کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ وہاں سے کوئی وزیر اعلیٰ پنجاب بن سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری پالیسیوں کے اثرات سو دن میں نظر آئیں گے اور پھر آپ کو پتہ چلے گا کہ اس کے کتنے اثرات ہوئے ہیں۔ یہ جو کہا جاتا ہے کہ پنجاب اسپیڈ تھی اور بڑی ترقی ہوئی لیکن اگر آپ کو قرضے لینے پڑتے ہیں اور آمدنی کم ہے تو اس کا مطلب ہے کہ حالات برے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک پر اتنا قرضہ چڑھا دیا گیا ہے کہ حالات بہت برے ہیں۔ بجلی کا گردشی قرضہ بارہ سو ارب روپیہ ہے، گیس سیکٹر جس میں کبھی خسارہ ہی نہیں تو اس پر بھی آج اربوں روپیہ قرضہ چڑھا ہوا۔ اسٹیل ملز پر 187 ارب، گیس پر 157 ارب اور پی آئی اے پر 360 ارب روپے قرضہ چڑھا ہواہے۔


انہوں نے کہا کہ اس ملک میں اتنی چیزیں ہیں کہ مجھے معلوم ہے کہ یہ ملک بہت تیز ی سے اوپر اٹھے گا، ہر چیز یہاں پر دستیاب ہے اور سرمایہ کار ملک میں آنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔

کرٹیسی: اب تک نیوز




Post a Comment

أحدث أقدم