What behind suicide cases in #Chitral - read this to know the reasons

چترال (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چترال میں ہونے والی حالیہ خودکشیوں کی اہم وجہ زبردستی ہونے والی شادیاں ہیں جن میں نوجوانوں سے مشورہ نہیں کیا جاتا۔ 

انکوائری کمیٹی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گھریلو مسائل اور امتحانات میں کم مارکس آنا بھی خودکشی کی دیگر وجوہات میں شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع  چترال میں ماہر نفسیات نہ ہونے کی وجہ سے خودکشی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اور حالیہ لہر مستقبل میں خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی ہے۔

چترال میں جنوری 2017 سے اب تک خودکشی کے 33 واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ 2017 میں زبردستی یا بغیر پوچھے شادی کی وجہ سے خودکشی کے 21 واقعات رونما ہوئے تھے جبکہ  رواں برس اگست تک چترال میں خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں تجویز دی ہے کہ چترال میں خودکشی کے واقعات کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔





Post a Comment

أحدث أقدم