High-Fiber Foods - Apple best source of fibre and iron - read this for details

فائبر کا اسٹور ہاؤس، سیب


سیب کے بارے میں پرانی کہاوت ہے کہ دن میں ایک سیب کا استعمال آپ کو ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے دنیا میں زیادہ کاشت ہونے والوں پھلوں میں سیب بھی شامل ہے سیب وٹامنز اور فائبر سے مالا مال ہے اس کے بےشمار فوائد ہیں جن کا ہم ذکر کریں گے۔

کیا سیب صحت مند ہے؟

سیب مزیدار پھل ہے! یہ سائنسی اعتبار سے معدنیات اور وٹامنز سے بھرا ہوا ہے۔ لہذا یہ اچھی طرح سے محفوظ نظام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سیب کے کھانے کے فوائد جاننے سے پہلے ہم سیب کی غذائیت کی قیمت کے بارے میں جانتے ہیں۔سیب میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جو نقصان دہ بیکٹریا سے بچاتا ہے۔ مجموعی طور پر ، سیب میں آپ کی ضرورت کے مطابق غذائی اجزاء موجود ہیں۔

سیب کے صحت سے متعلق فوائد

سیب کے صحت سے متعلق بہت سے فوائد ہیں ، ان میں سے کچھ ذیل میں درج ہیں؛

اینٹی کولیسٹرول

سیب میں فائبر بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔ جب ہم سیب کھاتے ہیں تو اس میں موجود فائبر ہماری آنتوں میں موجود چربی سے مقابلہ کرتے ہیں۔اس وجہ سے کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے۔

نظامِ انہظام

سائز میں چھوٹا ہونے کے باوجود ، یہ پھل غذائی ریشہ سے مالا مال ہے۔اس کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں آپکا ہاضمہ درست رہے گا۔یہ قبض دور کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

ہڈیوں کی صحت کو فروغ دینا

سیب میں کیلشیم کافی مقدار میں پایا جاتا ہے کیلشیم کلیدی غذائی اجزاء میں سے ایک ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کی طاقت کو فروغ دیتا ہے یہ پھل ہر عمر کے لوگوں کی غذا کا حصہ ہونا چاھیے۔ 

فالج کے خطرے کو کم کرنا
مرد اور خواتین پر مشتمل ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ زیادہ سیب کھاتے ہیں ان میں فالج ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے

اپنے مدافعتی نظام کو فروغ دیں

سیب میں بےشمار وٹامنز اور اینٹی اکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں جو ہمارے مدافعتی نظام کو درست رکھتے ہیں اور نظامِ انہطام کو بھی درست کرتے ہیں۔ اگر آپ کو معدے کے مسائل کا سامنا ہے تو آپ باآسانی معدے کے ڈاکٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

جلد کو ہائیڈریٹ کرتا ہے۔

ہم سب جانتے ہیں کہ نرم اور کومل جلد کا راز اسے ہائیڈریٹ رکھنا ہے۔ ہاں ، پانی پینا ضروری ہے لیکن اکثر پانی کی کمی بھی ہوجاتی ہے۔سیب میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہے سیب نہ صرف ہائیڈریٹ ہوتے ہیں بلکہ جلد کو صاف بھی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ سکن کے مسائل سے دوچار ہیں تو آپ مرہم ویب سائٹ کے ذریعے ڈاکٹر سے مشورہ حاصل کر سکتے ہیں۔

کرٹیسی :  مرہم 




Post a Comment

أحدث أقدم