یہ لطیفہ ہے یا کہ سچ ، اچھا ہے۔ بیس گدھے، ایک کسان اور سیاستدان کی تقریر: ضرور پڑھئے گا

بیس گدھے، ایک کسان اور سیاستدان کی تقریر: ضرور پڑھئے گا

ایک دُور دراز کے گاؤں میں ایک سیاستدان کی تقریر تھی۔

تقریبن تین سو (300) کلو میٹر ٹُوٹی پُھوٹی سڑکوں پر سفر کرنے کے بعد جب وہ تقریر کی جگہ پر پہنچے تو دیکھا کہ صرف ایک کسان انکی تقریر سُننے کے لئے بیٹھا ہُوا تھا۔

اس اکیلے شخص کو دیکھ کر سیاستدان کو سخت مایوسی ہُوئی، اور نہایت افسردہ انداز میں کہنے لگے، 

بھائی، آپ تو صرف اکیلے آدمی آئے ہو، سمجھ میں نہیں آتا کہ اب میں تقریر کروں یا نہیں؟

کسان نے بولا، صاحب میرے گھر پر بیس (20) گدھے ہیں، فرض کریں میں ان کو چارہ ڈالنے گیا، اور دیکھا کہ وہاں صرف ایک گدھا موجود ہے، اور باقی دوڑ گئے ہیں، تو کیا میں اس ایک گدھے کو بھی چارہ نہ ڈالوں؟ یا  اُسے بھی بُھوکا مار دوں۔؟

کسان کا عقلمندانہ جواب سُن کر سیاستدان بہت خُوش ہُوا، اور ڈائس پر جا کر اس اکیلے کسان کے لئے دو(2) گھنٹے تک پُرجوش انداز میں تقریر کرتا رہا۔۔!

تقریر ختم کرنے کے بعد، وہ ڈائس سے اُتر کر سیدھا کسان کے پاس آیا اور بولا، تُمہاری گدھے والی مثال مجھے بہت پسند آئی، اب تُم بتاؤ، تُمہیں میری تقریر کیسی لگی۔؟


کسان بولا، صاحب، اُنیس (19) گدھوں کی غیر موجودگی کا یہ مطلب تو نہیں کہ بِیس(20) گدھوں کا چارہ، ایک گدھے کے آگے ڈال دِیا جائے۔


مجھ میں اتنی عقل ہے، مگر آپ۔ تو؟ 








Post a Comment

أحدث أقدم