دس ایسے لطیفے جو آپ کو بہت ہنسائیں گے: ضرور#لطیفے پڑھیں اور شیئر کریں ☻


دس ایسے لطیفے جو آپ کو بہت ہنسائیں گے: ضرور#لطیفے پڑھیں اور شیئر کریں ☻



افسر: تم دفتر میں کیوں سوتے رہتے ہو؟
ماتحت: جناب! رات کو میرا بیٹا مجھے سونے نہیں دیتا۔
افسر: تم کل سے اپنے بیٹے کو ساتھ لایا کرو تاکہ وہ تمہیں یہاں بھی نہ سونے دے۔



بیٹا: ابو جی! ساتھ والے انکل اپنے بیٹے کو چاند اور تارا کہہ کر پکارتا ہے جبکہ آپ مجھے الو یا گدھا کہہ کر پکارتے ہو۔ آخر کیوں؟؟؟
باپ: بیٹا! ساتھ والے انکل ماہر فلکیات ہیں اور میں جانوروں کا ڈاکٹر ہوں۔


مجرم: حضور میں بھوکا تھا، بے گھر تھا، بے یار و مددگار تھا، تنہا تھا۔ اس لیے میں نے چوری کر لی۔
جج: تمہاری حالت واقعی قابل رحم ہے، اس لیے میں چھ ماہ کے لیے تمہارے کھانے پینے اور رہنے کا انتظام جیل میں کر رہا ہوں۔ وہاں تمہیں ساتھی بھی ملیں گے۔


ایک شخص نے اپنے دوست سے کہا:
مجھے یہ سن کر بہت افسوس ہوا کہ تم اپنی بیوی کے ساتھ کپڑے دھوتے ہو۔ 
دوست بولا: بھئی! جب وہ میرے ساتھ روٹیاں پکا سکتی ہے تو کیا میں اس کے ساتھ کپڑے نہیں دھو سکتا۔


ایک صاحب ماہر فلکیات تھے ایک رات وہ دور بین آنکھوں سے لگائے تاروں کو دیکھ رہے تھے۔
موصوف کے چوکیدار  بھی موجود تھے، اتنے میں چوکیدار نے آسمان پر ایک ستارے کو ٹوٹتے ہوئے دیکھا۔
تو بولا "واہ صاحب! کیا نشانہ ہے آپ کا"۔


پاگل نے پاگل کی جان بچائی:

ڈاکٹرنے اسے آفس بلایا اور کہا: تم نے اس پاگل کو پانی کے تالاب سے نکال کریہ ثابت کیا کہ تم نارمل ہوگئے ہو۔ 



لیکن افسوس کہ آج اس نے رسی سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

پاگل: ھاھاھا۔۔وہ تو اُسے میں نے سوکھنے کیلئے لٹکایاتھا۔



ایک صاحب نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی۔ 

"میرا پڑوسی مجھے رات بھر پریشان کرتا ہے کبھی دروازہ پیٹا ہے کبھی دروازے پر آ کر شور مچاتا ہے۔" 

تھانے دار نے پوچھا 
"کیا اس شور کی وجہ سے آپ کو نیند نہیں آتی؟" 

نہیں… اصل بات یہ ہے کہ اس کی وجہ سے مجھے گانے سننے میں صیحح لطف 
نہیں آتا۔" وہ بولا۔


میڈم نے اپنی کلاس میں بچوں سے پوچھا: یقین اور وہم میں کیا فرق ہے۔

شاگرد: میڈم آپ پڑہا رہی ہیں یہ یقین ہے اور ہم پڑھ رہے ہیں یہ آپکا وہم ہے




ایک بچہ تیزی سے گھر میں داخل ہوا اور ایک بلب پرملک لکھ کر لگا دیا۔۔

ماں نے پوچھا!
’’بیٹا یہ کیا کر رہے ہو۔؟‘‘

بچے نے جواب دیا ’’ملک کا نام روشن کر رہا ہوں۔‘‘









Post a Comment

أحدث أقدم