Which blood group mosquitos are often like ?? – read more>>>

مچھر سب سے زیادہ ’’O‘‘ بلڈ گروپ کے لوگوں کو کاٹتے ہیں، تحقیق

سان فرانسسکو: عام طور پر انسان کو اپنے بلڈ گروپ کے حوالے سے کچھ زیادہ معلومات نہیں ہوتی لیکن اس حوالے سے مچھر انتہائی سمجھدار ہوتا ہے اوروہ بلڈ گروپ جان کر ہی انسان کا خون چوستا ہے۔ 

ماہرین حیاتیات کی ایک تحقیق کے مطابق مچھر 83 فیصد ان افراد کو نشانہ بناتے ہیں جن کا خون ’’ O‘‘ گروپ سے تعلق رکھتا ہے جب کہ دوسرے پر’’ B ‘‘ اور تیسرے نمبر پر’’ A ‘‘ گروپ کے لوگ مچھروں کا نشانہ بنتے ہیں۔

طبی ماہرین کا اپنی تحقیق میں کہنا ہے کہ مچھروں کو ہمارے بلڈ گروپ کی خبر جلد سے خارج ہونے والے مادے سے ملتی ہے اور پھر وہ اپنے پسندیدہ گروپ والے افراد کو زیادہ سے زیادہ نشانہ بناتے ہیں جب کہ اس پسندیدگی کی وجہ مختلف بلڈ گروپ کے لوگوں میں پائی جانے والے مختلف قسم کے پروٹین ہیں۔


خبر کا ذریعہ: ایکسپریس ویب سائیٹ

Post a Comment

أحدث أقدم