#Moin gambled how many amount to know.. – read more >>>

معین خان بڑی رقم کےساتھ کسینوکےوی آئی پی لاؤنج میں تھے، عینی شاہد کا انکشاف

کراسٹ چرچ: عینی شاہد نے معین خان کا بھانڈا پھوڑ دیا معین خان نے کسینو کے وی آئی پی لاؤنج میں جوا کھیلا تھا۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے عینی شاہد کا کہنا تھا کہ میچ سے ایک رات قبل معین خان کافی دیر تک کرائسٹ چرچ کے کسینو میں رہے۔

عینی شاہد نےاےآروائی نیوزکی خبرکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معین خان رات 2 بجے سے تقریباَ ساڑھے 3 بجے تک کسینو کےوی آئی پی لاؤنج میں تھے،ان کےپاس بڑی رقم تھی ،دس سےپندرہ ہزارڈالر کاجوا کھیلا ہوگا۔

عینی شاہد نے ایک اور انکشاف کیا کہ کیسینو میں معین خان کے ساتھ جیونیوز کے اینکر یحیٰی حسینی بھی تھے۔

عینی شاہد نے بتایا کہ میں نے خود بیگم معین خان کو بھی کیسینو میں بڑی رقم کے ساتھ جواء کھیلتے ہوئے دیکھا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں عینی شاہد کا کہنا تھا کہ معین خان کسینو کےوی آئی پی لاؤنج میں تھے اور وی آئی پی لاونج میں داخلے کے لئے کم از کم دس سے پندرا ہزار ڈالر درکار ہوتے ہیں۔

کیسینو میں موجود ایک پاکستانی نژاد ڈاکٹر نے بھی معین خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کی بدترین شکست کے بعد چیف سلیکٹر کو کیسینو میں دیکھ کر حیرت ہوئی۔

عینی شاہد نے بتایا کہ ان کے کچھ ساتھیوں نے بھی معین خان کے ساتھ تصویریں بنوائی ہیں جہیں حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ بطور ثبوت اے آر وائی نیوز کو پیش کی جاسکیں۔



Eye witness details Moin's casino visit by arynews

Post a Comment

أحدث أقدم