پاکستان کا سٹیلتھ ٹیکنالوجی کے حامل کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
پاکستان نے سوموار کو سٹیلتھ ٹیکنالوجی کے حامل ’رعد‘ نامی کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ دفاعی ماہرین اسے پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔
سرکاری ریڈیو کے مطابق زمین سے زمین اور زمین سے سطح سمندر پر اہداف کو نشانہ بنانے کی دہری صلاحیت رکھنے والا یہ میزائل 350 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے نئے میزائل کے کامیاب تجربے پر پاکستانی سائنس دانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
خیال رہے کہ کروز ٹیکنالوجی انتہائی پیچیدہ ہے اور دنیا میں صرف چند ممالک ہی اس کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
زمین کی سطح کے قریب پراواز کرنے والا جدید سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس یہ میزائل روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانے اور اپنے ہدف کو سو فیصد نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سٹریٹجک پلانز ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات نے سائنس دانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دیتے ہوئے میزائل کے کامیاب تجربے کو پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
جنرل حیات کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی دفاعی سرگرمیوں کا مقصد خطے میں استحکام کا حصول ہے۔
صدر ممنون حسین نے بھی اس شاندار کامیابی پر متعلقہ حکام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ بی بی سی اردو
AFP
Pakistan test-fires nuclear-capable cruise missile
Pakistan on Monday test-fired a cruise missile capable of carrying a nuclear warhead, just over a week after its arch-rival India reached a new civilian nuclear accord with the United States.
The military described the domestically-developed Ra'ad as a "low-flying, terrain-hugging missile" which can deliver nuclear or conventional warheads to targets up to 350 kilometres (220 miles) away with "pinpoint accuracy".
The agreement reached during President Barack Obama's visit to New Delhi broke a deadlock that stalled a civilian atomic power agreement for years.
But it drew condemnation from Pakistan, which said the deal could destabilise South Asian security.
The US and India in 2008 signed a landmark deal giving India access to civilian nuclear technology. But it had been held up since then by US concerns over India's strict laws on liability in the event of a nuclear accident.
India and Pakistan are both nuclear-armed in addition to operating civilian atomic plants. They have fought three wars since independence from Britain in 1947.
إرسال تعليق