ڈاکٹر عشرت العباد کوگورنر سندھ کے عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ
صولت مرزا کے انکشاف کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو ہٹانے کافیصلہ کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق صولت مرزا کے انکشاف کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کوان کے عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے‘ اور یہ فیصلہ اس صورتحال کے بعد کیا گیا جب ایم کیو ایم کے گرفتار دہشتگرد صولت مرزا نے ان کے خلاف بھی بہت سارے الزامات لگائے ہیں‘ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ان کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اس عہدے کیلئے کراچی کی ایک ایسی شخصیت کو گورنر سندھ بنایا جائے گاجس کا تعلق مہاجر کمیونٹی سے ہو اور ان کا فوج کے ساتھ بھی تعلق رہا ہو‘ یاد رہے کہ اس وقت گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد پاکستان میں ایک صوبے کے سب سے زیادہ عرصہ رہنے والے گورنر ہیں12سال سے زائد گورنر رہنے کا یہ رکارڈ ان کے فارغ ہونے کے بعد بھی شاید ہی کوئی توڑ سکے۔
ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سنیٹر بابر غوری کو کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا‘ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صولت مرزا کے اعترافی بیان کے بعد ایم کیو ایم کے سنیٹر بابر غوری کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا گیا ہے یاد رہے کہ سنیٹر بابر غوری کا نام بلدیہ ٹاؤن سانحے کی جے آئی ٹی رپورٹ میں بھی آیا تھا بابر غوری ایم کے ایم کے سنیئر رہنما ہیں اور اس سے پہلے یہ کئی دفعہ وزیر بھی رہ چکے ہیں اور اب صولت مرزا کے اعترافی بیان کے بعد سنیٹر بابر غوری کے لیے پریشانی بڑھ گئی ہے‘ اور ان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے
ویب ڈیسک
إرسال تعليق