#ImranKhan warns party workers to not disclose party secrets – read full >>>


پارٹی راز میڈیا کو دینے والے رہنمائوں کو نکال دینگے، عمران خان کی وارننگ  

نیٹ نیوز: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کے اندرونی معاملات کی دستاویزات میڈیا کو فراہم کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے مگر پارٹی کے اندرونی معاملات کو میڈیا میں زیر بحث لانے کی کسی کو اجازت نہیں دے سکتے۔ منگل کے روز عمران خان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے اندرونی معاملات کی دستاویزات میڈیا کو دینا ٹھیک نہیں۔ پارٹی کے الیکشن ٹربیونل کی دستاویزات بھی میڈیا کو دیدی گئیں جو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ عمران نے تمام سینئر پارٹی رہنمائوں اور دیگر رہنمائوں کو وارننگ دی کہ دوبارہ کوئی بھی اس جرم میں ملوث پایا گیا تو اس کیخلاف سخت کارروائی ہوگی اور اس کی پارٹی رکنیت ختم کردی جائے گی۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے مگر کچھ اندرونی معاملات کا راز افشا کرنا درست نہیں، اس کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی ایسے لوگوں کی تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں۔ دریں اثناء عمران خان نے تسنیم نورانی کو تحریک انصاف کا نیا الیکشن کمشنر مقرر کیا ہے، انہیں پارٹی رکنیت سازی اور انتخابات سے متعلق مکمل اختیارات دیئے گئے ہیں۔ دریں اثناء عمران خان میرپور میں حلقہ این اے 3 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں آج شہر کا دورہ اور یہاں انتخابی جلسے سے خطاب کرینگے۔ پارٹی رہنما بیرسٹر سلطان محمود اور جہانگیر ترین ان کے ہمراہ ہونگے۔



Post a Comment

أحدث أقدم