”پی پی دھاندلی کرتی رہی“ سندھ اسمبلی میں شرجیل میمن کی زبان ”سلپ“ ہو گئی
کراچی ( آن لائن) سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی بھی زبان پھسل گئی اور وہ اپنی ہی پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگا بیٹھے۔تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے کہا پیپلزپارٹی اب تک دھاندلی کرتی رہی ہے، اس کے فوراً بعد ہی اسمبلی میں قہقہوں پر شرجیل میمن نے اپنے لفظوں پر غور کیا اور اپنے جملے کی تصحیح کر دی۔اس دوران سپیکر سراج درانی نے کہاکہ انسان ہے زبان پھسل گئی ہے کوئی بات نہیں۔
إرسال تعليق